سعودی عرب میں 2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی 2 کوششیں ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے 2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ گولیاں ربع الخالی اور حدیدہ کراسنگز کے ذریعے سعودی عرب آنے والی کنسائن منٹس میں چھپائی گئی تھیں۔

سعودی اتھارٹی نے بتایا کہ ربع الخالی بندرگاہ پر 29 لاکھ 20 ہزار کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، ان گولیوں کو بجلی کی تاروں کی کنسائن منٹس میں چھپایا گیا تھا۔ کیبل کی انسولیٹر کے درمیان سے دھارتی تار کے بجائے گولیاں رکھی گئی تھیں۔ اتھارٹی نے کیبلز کے خولوں سے گولیاں برآمد کر لیں۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ حدیدہ بندرگاہ پر بھی 24 ہزار 400 کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ یہاں ٹرکوں میں سے ایک ٹرک کے ’’تکلے‘‘ کے اندر کیپٹاگون گولیوں کے پیکٹ رکھے گئے تھے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ڈرگ کنٹرول کے تعاون سے جن افراد کے نام یہ اسائنمنٹس بھیجی گئی تھیں ان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے بتایا کہ اتھارٹی سعودی عرب کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور سمگلروں کی کوششوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا اتھارٹی کی حکمت عملی کا ایک بنیادی ستون ہے۔

ضبط کی جانے والی گولیاں
ضبط کی جانے والی گولیاں

اتھارٹی نے کہا معاشرے اور قومی معیشت کی حفاظت کی اس جنگ میں عام شہری بھی اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں اور منشیات سمگلنگ میں ملوث افراد کی اطلاع 1910 پر دیں۔ اطلاع دینے والی کی شناخت پوشیدہ رکھی جائے گی اور اسے انعام سے بھی نوازا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں