سعودی ویزہ آسان ہو گیا، سعودیہ ائیرلائن کا ٹکٹ خریدنے پر سیاحتی ویزہ ممکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی فضائی کمپنی سعودیہ ائیر لائنز اپنے ساتھ سفر کے لیے ٹکٹ خریدنے پر سیاحوں کو مملکت کا سیاحتی ویزہ لگوا کر دے گی۔

اس امر کا اعلان کمپنی کے ترجمان عبداللہ الشھرانی نے روزنامہ عکاظ سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔ ترجمان سعودیہ ائیر کے بقول اس سکیم کو ' اللہ کے مہمان ' کا نام دیا گیا ہے۔ '

Advertisement

یہ سیاحتی ویزہ چار دن کے لیے ہو گا۔ ویزے کی اس مدت کے دوران عمرہ بھی کیا جا سکے گا اور سیاحتی سرگرمیاں بھی ممکن ہوں گی۔

اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ویزے کا حصول سیاح حضرات انٹر نیٹ کے ذریعے بھی ممکن بنا سکیں گے۔

ویزے کے اجرا کی یہ سہولت فضائی کمپنی نے سعودی وزارت خارجہ اور وزارت حج و عمرہ کے ساتھ کو آرڈیننینشن کے ساتھ پیش کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں