سعودی عرب: اقامہ اور ورک پرمٹ کی فیس سمیت ائیر ٹکٹس کی ادائیگی آجروں کی ذمہ ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے تصدیق کی ہے کہ مملکت میں کفیل حضرات کی یہ ذمہ داری قرار دی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ منسلک کارکنوں کے پیشے کی تبدیلی کی فیس بھی ادا کریں گے۔

وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کے مطابق سعودی کفیل اور آجر حضرات اپنے ساتھ منسلک کارکنوں کی مختلف مواقع اور مقاصد کے لیے فیسوں کی ادائیگی کرنے کے پابند ہوں گے۔ یہ فیس کارکنوں کے ذمہ نہیں ہو گی۔

سعودی آجر حضرات ان فیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے اپنے زیر کفالت کام کرنے والے کارکنوں کی رہائش کے لیے اقامہ فیس ، مملکت میں کام کرنے کےلیے لائسنس حاصل کرنے کی فیس، ورک پرمٹ کی تجدید کی فیس کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے۔

علاوہ ازیں ان امور میں کسی قسم کا متعلقہ کارکن کو جرمانہ ہونے کی صورت میں اس جرمانے کی ادائیگی کی بھی آجر کے ذمہ ہو گی۔

مزید یہ اپنے کارکنوں کی مملکت میں آمد اور مملکت سے جانے کے فیسوں بشمول ائیر ٹکٹ کی رقم بھی سعودی آجر حضرات کے ذمہ ہو گی۔

وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی کارکنوں کو یہ حق ہو گا کہ وہ ملازمت سے فراغت پر اپنی ملازمت اور تجربے کا سرٹیفکیٹ اپنے آجر سے طلب کریں۔ یہ سرٹیفیکیٹ انہیں لازماً دیا جائے گا اور کسی قسم کی فیس کے بغیر ہوں گے۔

آجر حضرات کی طرف سے جاری کیے جانے والے سرٹیفیکیٹس پر متعلقہ کارکنوں کی ملازمت جوائن کرنے اور مکمل کرنے کی تاریخیں بھی درج ہوں گی۔ نیز ان پر آخری وصول کردہ تنخواہ بھی درج کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں