حرمین ٹرین کی خواتین ڈرائیورز نے بیان کئے اپنے احساسات
ادارہ ’’ سار‘‘ نے 12 ماہ کے تربیتی کورس کرا کر 32 خواتین کو ٹرین چلانے کے قابل بنایا
سعودی پریس ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق سعودی عرب میں تربیت فراہم کر کے 32 خواتین کو ’’حرمین ایکسپریس ٹرین‘‘ چلانے کے قابل بنا دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے افراد نے حرمین ٹرین کی متعدد خواتین ڈرائیورز سے ملاقات کی اور ان کے احساسات کے متعلق جانا۔ خواتین ڈرائیورز نے اپنی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔
ان ڈرائیورز میں سے ایک ’’ثرا علی الزھرانی‘‘ نے کہا جب سے سعودی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ برائے ریلوے ’’سرب‘‘نے گذشتہ جنوری میں ملازمت کے مواقع کا اعلان کیا تو میں پہلے سے اس کے لیے درخواست دینے کی خواہاں تھی۔ ذاتی انٹرویو اور ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا اور مجھے سعودی خواتین ٹرین ڈرائیورز کے پہلے بیچ میں سے ایک امیدوار کے طور پر قبول کر لیا گیا۔ اس انتخاب سے ملک کے لیے خدمت کے میرے جذبے میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ہمیں نظریاتی اور عملی دونوں طرح کی تربیت فراہم کی گئی۔ حفاظتی نظام کی آگاہی دی گئی اور ٹرین چلانے کی تربیت فراہم کی گئی۔
ایک اور ڈرائیور ’’روٹیلا یاسر نجار‘‘ نے وضاحت کی کہ سعودی دانشمند قیادت نے سعودی خواتین کو ایک موقع فراہم کیا اور انہیں قوم کی خدمت کے لیے مختلف مقامات پر کام کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔ ان مواقع میں حرمین ٹرین پروجیکٹ بھی شامل ہے جو حج اور عمرہ کرنے والوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ حرمین ٹرین کے ذریعے ضیوف الرحمن کو زبردست خدمت کی گئی ہے۔
ٹرین ڈرائیور کے طور پر ذمہ داری کے احساس کے حوالے سے ’’رنیم طلال عزوز‘‘ نے انسٹی ٹیوٹ میں لڑکیوں کو اس شعبے میں کام کرنے کے لیے اہل بنانے میں اپنے ٹرینرز کے کردار کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا ٹرینرز کی درست رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے باعث ہی وہ بہت سے مسائل پر قابو پا سکیں۔ انہوں نے کہا اس شعبہ میں داخل ہونے کا ایک بڑا محرک حج اور عمرہ کرنے والوں کی خدمت کرنا بھی تھا۔
حرمین شریفین ایکسپریس ٹرین کے ذریعے نقل و حمل اور لاجسٹک خدمات کے شعبے میں خواتین کو بااختیار اور قابل بنانے کی کوششوں کو تسلسل ہے تاکہ حجاج اور عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی خدمت فراہم کی جا سکے اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں ترقی کی منزل میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔
-
حرمین ٹرین نے ہر 90 سکینڈ میں 3 ہزار حاجیوں کو منتقل کیا
سعودی عرب نے کراؤڈ مینجمنٹ کی اعلی مثال قائم کی، ٹرین نے گزشتہ برس ساڑھے 13 لاکھ افراد کو منتقل کیا: ماہرین حج -
ویڈیو ۔۔۔ سعودی خواتین نے تیز رفتار حرمین ٹرین چلانے کی تربیت مکمل کر لی
سعودی ریلوے ’سار‘ نے سعودی خاتون ٹرین ڈرائیور کی وڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔سعودی ریلوے ’سار’ نے تیز رفتار ٹرین ... ایڈیٹر کی پسند -
برق رفتار حرمین ٹرین کے ذریعے دو گھنٹے 20 منٹ میں مکہ سے مدینہ سفر کیجئے
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان برق رفتار ٹرین سروس کی وجہ سے زائرین کے لیے ان دو شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ دو گھنٹے 20 منٹ کا ... مشرق وسطی -
حرمین ٹرین کے منصوبے میں سعودی خواتین کا کردار
سعودی عرب میں 25 اگست 2018ء کو شروع ہونے والے حرمین ٹرین کے منصوبے میں مملکت کی مقامی خواتین کے کردار میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ ٹرین مکہ مکرمہ ... مشرق وسطی