مخصوص تعمیراتی شناخت کی بنیاد پر مکہ مکرمہ کی تعمیر نو کا منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے لیے رائل کمیشن کے سی ای او انجینئر صالح بن ابراہیم الرشید نے کہا ہے کہ رائل کمیشن مکہ مکرمہ میں نئے بلڈنگز کی ترقی پر کام کر رہا ہے۔ مخصوص اور منفرد تعمیراتی شناخت کے ساتھ مکہ مکرمہ میں تعمیر نو کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے اتوار کو 22 ویں سائنسی فورم برائے حج و عمرہ اور وزٹ ریسرچ کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ رائل کمیشن نے حال ہی میں کئی منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں رنگ روڈز بھی شامل ہیں۔ چوتھی رنگ روڈ دستیاب ہو گئی ہے اور اگلے رمضان سے پہلے پہلی رنگ روڈ مکمل ہو جائے گی۔

مکہ بس پروجیکٹ کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائل کمیشن نے حال ہی میں مکہ بس پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے جو سعودی عرب کا پہلا پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ ہے جو 12 لین کے ساتھ چلتا ہے۔ ہم نے گزشتہ ماہ ایک نئی تعداد ریکارڈ کی۔ اس بس منصوبے کے مسافر 5 ملین سے زیادہ ہوگئے۔ گزشتہ برس 25 ملین سے زیادہ مسافر ریکارڈ کئے گئے تھے۔ اب ہم پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو وسعت دینے پر کام کر رہے ہیں۔

تاریخی مقامات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ رائل کمیشن نے تاریخی مقامات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔ سب سے خاص جبل النور کاپروجیکٹ ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے گورنر کی سرپرستی میں جلد ہی یہاں پر وحی پر مبنی نمائش کا افتتاح کردیا جائے گا۔ جبل ثور پروجیکٹ اور مکہ مکرمہ میں بہت سے دیگر تاریخی منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مکہ مکرمہ میں تعلیمی منصوبوں، عوامی خدمات، تقریبات کے انعقاد اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں آبادی کی مدد کرنے میں اپنے کردار کو نظر انداز نہیں کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں