اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اردن میں شاہ عبداللہ سے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کوعمان میں ملاقات کی ہے۔ان کی گذشتہ ماہ وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شاہ عبداللہ سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

دونوں رہ نماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں مسجداقصیٰ کی صورت حال اور اس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کرنے کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر نے کہاکہ دونوں لیڈروں نے’’علاقائی امور‘‘اور دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی ہے۔واضح رہے کہ نیتن یاہوکے گذشتہ دورحکومت ان کے شاہ عبداللہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے تھے اور اس کی وجہ اسرائیل کی پالیسیاں تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں