اسرائیلی پارلیمنٹ میں مغربی کنارا کی بدو آبادی کو ختم کرنے کا مطالبہ

دو ارکان نے الخان الاحمر بستی کو ہٹانے کا کہا، بین الاقوامی اداروں کا بزور طاقت جگہ خالی نہ کرانے کا دباؤ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پیر کے روز اسرائیل کے کنیسٹ میں دو ممتاز قانون سازوں نے مغربی کنارے میں القدس کے قریب ایک بدو آبادی کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا اور وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی دباؤ کو رد کرتے ہوئے اس آبادی کو ختم کردیں اور اس جگہ پر برسوں پرانے تنازعہ کو ایک مرتبہ پھر ابھرنے کا موقع دے دیا جائے۔

الخان الاحمر برادری مغربی کنارے میں زمین کے حقوق پر برسوں سے جاری تنازعہ کا مرکز رہی ہے۔ یورپی یونین سمیت بین الاقوامی اداروں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اس جگہ کو خالی نہ کرائے اور اس کے رہائشیوں کو طاقت کے ذریعہ نہ ہٹایا جائے۔

اسرائیل میں قوم پرست دائیں بازو کی جماعتوں پر مشتمل نئی حکومت آئی ہے جو مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس حکومت میں شامل پارٹیوں نے اس بدوئی آبادی کو ہٹانے کے لیے اپنی ہی حکومت پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔ خاص طور پر اس وقت سے دباؤ بڑھ گیا ہے جب فوج نے گزشتہ ہفتے یہودی آباد کاروں کے ایک چھوٹے سے گروپ کو مغربی کنارے میں ایک چوکی قائم کرنے سے روک دیا ۔

کنیسٹ میں قانون ساز اور خارجہ امور اور آرمی کمیٹی کے چیئرمین یولی ایڈلسٹائن نے کہا کہ "تمام ضروری اجازت نامے میز پر ہیں، اسرائیل کی سپریم کورٹ کی منظوری بھی ہے، یہ فیصلہ کرنا وزیر دفاع اور وزیر اعظم پر منحصر ہے" ۔نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی سے تعلق رکھنے والے کنیسیٹ کے نائب ڈینی ڈینن اور اقوام متحدہ کے سابق ایلچی نے ایڈلسٹائن کو ان کی درخواستوں میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جتنی جلدی اقدامات کیے جائیں گے، مسائل اتنے ہی کم ہوں گے۔

2018 میں اسرائیل کی سپریم کورٹ نے برسوں کی قانونی لڑائیوں کے بعد اس کمیونٹی کو منہدم کرنے کا حکم جاری کیا تھا جسے عمارت کے اجازت نامے کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا۔ دوسری طرف فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ایسے اجازت نامے حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ بین الاقوامی مطالبات کے بعد یکے بعد دیگرے اسرائیلی حکومتوں نے اس کمیونٹی کو مسمار کرنے سے گریز کیا کہ رہائشیوں کو زبردستی بے دخل نہ کیا جائے۔ آبادی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان گزشتہ صدی کے پچاس کی دہائی سے اس علاقے میں مقیم ہیں۔

فلسطینی پرچم لہرانے والے مظاہرین کا ایک گروپ پیر کے روز الخان الاحمر میں ایک ایسے وقت میں جمع ہوا جب دونوں ارکان پارلیمان اسرائیلی پولیس فورس کے ساتھ ایک پہاڑی پر بدوی آبادی کے اجتماع کے سامنے ہی اس آبادی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے دکھائی دئیے۔فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ علاقوں کو خالی کرنے کے دباؤ کا مقصد مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جو مستقبل کی کسی بھی فلسطینی ریاست کا مرکز بنے گا۔ الخان الاحمر کمیونٹی کے سربراہ عید جہالین نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیل کا مقصد زمین کو خالی کر کے اسے آباد کاروں کے حوالے کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں