سعودی عرب میں لوٹ مار کرنے والے 5 افراد گرفتار
اے ٹی ایم سے رقم نکالنے اور ڈکیتی کی گئی، گرفتار افراد استغاثہ کے حوالے
سعودی عرب میں الاحساء گورنریٹ پولیس نے مشرقی صوبے میں مختلف جرائم میں ملوث5 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ العیون شہر میں ایک آٹومیٹک ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) کو اس کے مقام سے اکھاڑ کر لے جانے کی کوشش کی گئی۔ الاحساء گورنری میں3 دکانوں کو لوٹنے اور ان سے رقم چوری کی گئی۔ دمام میں دو چور ی شدہ گاڑیوں کو استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا گرفتار افراد کو ضروری قانونی کاررروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔