سعودی عرب کی جانب سے یمن میں بے گھر افراد کے کیمپس میں پانی کی فراہمی

شاہ سلمان مرکز نے ’’ مأرب ‘‘ میں 4 کیمپوں میں مقیم ہزاروں افراد کے لیے پانی کا انتظام کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی فنڈنگ سے شمال مشرقی یمن کی مأرب گورنری میں مقامی اتھارٹی نے چار کیمپوں میں ہزاروں بے گھر لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ یہ اقدام محفوظ مقامات تک بے گھر افراد کی رسائی کو بڑھانے ان مقامات پرپانی کی ترسیل کے منصوبوں کے حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

مأرب گورنریٹ کی ویب سائٹ کے مطابق ایجنٹ، عبد ربہ مفتاح نے اتوار کے روز مأرب شہر کے شمال میں چار کیمپوں میں بے گھر ہونے والوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کی لاگت 600,000 ڈالر ہے جس کی مالی اعانت شاہ سلمان مرکز نے کی۔ اس منصوبے کو یمن میں نقل مکانی کی بین الاقوامی تنظیم کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔

عبد ربہ مفتاح نے کہا کہ 28 ہزار بے گھر مردوں اور عورتوں کو السویداء، البطحاء، سائلۃ المیل اور حوش الجامعہ کے کیمپوں میں رکھا گیا ہے یہ منصوبہ کنوئیں سے پانی کے لیے پمپنگ یونٹ اور کنکریٹ کی ٹینک پر مشتمل ہے۔ ٹینک میں 300 کیوبک میٹر پانی کی گنجائش ہے۔

واضح رہے حوثی ملیشیا کی جانب سے حملوں کے باعث یمن میں بے گھر ہونے والوں کی کل تعداد کا تقریباً 60 فیصد مأرب گورنری میں ہے۔ یہ 42 لاکھ سے زیادہ افراد ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں