شامی عالم دین علامہ راتب النابلسی کی سوشل میڈیا پراپنی وفات کی افواہوں کی تردید
شام کے ایک سرکردہ عالم دین 85 سالہ محمد راتب النابلسی نے سوشل میڈیا پراپنی وفات کی افواہوں کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور ان کی وفات کی خبریں من گھڑت ہیں۔
شامی عالم دین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر علامہ محمد راتب النابلسی کے آفیشل پیج نے ان کی موت کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی موت کی خبریں بے بنیاد افواہیں ہیں۔
مشہور مذہبی رہ نما خود بھی اپنے پیروکاروں کو اپنی صحت کے بارے میں ذاتی حیثیت میں یقین دلاتے ہوئے نظر آئے۔انہوں نے اپنے آفیشل پیج پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں کہ"میں ٹھیک اور صحت مند ہوں"۔
کچھ روز قبل سوشل میڈیا پرعلامہ راتب النابلسی کی الجزائر میں وفات کی خبریں گردش کررہی تھیں جس کے بعد خود ڈاکٹر محمد رتیب النابلسی کو اپنے زندہ ہونے کی یقین دہانی کرانا پڑی۔
-
20 لاکھ عازمین حج کی خدمت کی تیاری کر رہے ہیں: سعودی عرب
سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ مملکت 20 لاکھ عازمین حج کی خدمت کی تیاری کر رہی ہے جن میں جمہوریہ الجزائر کے 41 ... بين الاقوامى -
سعودی روایتی لباس پہننے والے فرانسیسی ٹیچر کی کہانی جانیے
ریاض میں مقیم ولیم بوائے نے سعودی عرب سے محبت کی تفصیلات ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ ‘‘ کو بتائیں مشرق وسطی -
سعودی قمم انٹرنیشنل فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس، ملبوسات اور رقص
ابہا کے قدیم "شمسان قلعہ" میں آنیوالوں کا نغموں سے استقبال، مختلف ملکوں کے روایتی لباس کی نمائش ایڈیٹر کی پسند