مدینہ منورہ میں ’’ھوی‘‘ تفریحی منصوبے کاآغاز فروری میں ہوگا
’’ھوی‘‘ جنر ل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے اقدامات میں سے ایک ہے: پراجیکٹ مینیجر محمد عزی
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے 6 ماہ کی مدت کے لیے 22 فروری کو مدینہ منورہ میں "ھوی" تفریحی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ مینیجر محمد عزی نے کہا کہ "ھوی‘‘ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے اقدامات میں سے ایک ہے۔ یہ علی بن ابی طالب روڈ کے ساتھ "تیسرے رنگ" کے ساتھ 65 ہزار مربع میٹر رقبے پر واقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ میں مختلف علاقے شامل ہوں گے جن میں ریسٹورنٹ اور کیفے شامل ہیں جن کی کل تعداد 32 ہے۔ اس کے علاوہ اگورا تھیٹر، سکیٹنگ ایریا اور چیلنج گیمز ایریا ہوگا ۔ اس ایریا میں 15 مختلف گیمز شامل ہیں۔ عزی نے وضاحت کی کہ اس پروجیکٹ میں 4 پیڈل کورٹس، پہلی مرتبہ 150 کی گنجائش والا آؤٹ ڈور سینما، ایک وی آئی پی ایریا، اور 250 پوائنٹس کی فروخت کے ساتھ ایک گلوبل ولیج بھی موجود ہوگا۔ دنیا بھر سے آئے لوگوں کے لیے روزانہ گھومنے پھرنے کی جگہ ہوگی ۔