ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ نہیں کیا ۔ سعودی سنٹرل بنک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی سنٹرل بنک نے زور دے کر کہا ہے کہ 'سنٹرل بنک نے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ نہیں ہے۔ ' یہ بات پیر کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بنک ڈیجیٹل کرنسی کے لیے تجرباتی مرحلے میں ہے اور یہ تجربے جاری رکھے جائیں گے۔ اس تجرباتی کوشش کا دائرہ مقامی سطح تک ہے اور یہ مقامی بنکوں کے علاوہ 'فن ٹیک' کے ساتھ مل کر جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی بنک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس تجرباتی مرحلے میں ڈیجیٹل کرنسی کے فوائد اور نقصانات دونوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کی بدولت فیصلہ سازی کے لیے معلومات فراہم ہوں گی جو سنٹرل بنک کے ساتھ ساتھ بنکنگ کمیونٹی کے لیے مفید ہوں گی۔

سنٹرل بنک اس توسط سے معاشی اثرات ، مارکیٹ کی آمادگی وغیرہ کا بھی جائزہ ممکن ہو سکے گا۔ مزید یہ کہ سنٹرل بنک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بنک پالیسی جائزے کی بھی کوشش میں ہے۔

بنک کے سربراہ فہد المبارک نے اس سلسلے میں کہا ' سنٹرل بنک کی پالیسی اور فیصلوں کے لیے منصوبے میں مقامی بنکوں ، ادائیگی کمپنیوں اور کو بنیادی اہمیت حاصل رہے گی۔'

اسی غرض سے ' مقامی بنکوں اور 'فن ٹیک' کو ساتھ ملایا گیا ہے۔ تاکہ 'سی بی ڈی سی' کی بہتر تفہیم، تعامل اور آزمائش ممکن ہو۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں