سعودی عرب میں پولیس نےدو پاکستانیوں سمیت مقامی اور غیرملکی جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں چوری، ڈکیتی، ہراسانی اور منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر شامل ہیں۔ ملزمان میں دو پاکستانی ، دو سوڈانی شہری جب کہ تین مقامی باشندے بتائے جاتے ہیں۔
سعودی عرب کی جنرل سکیورٹی کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی تفصیلات ایک ویڈیو کی شکل میں ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔
ملزمان میں دو سوڈانی اور 3 مقامی افراد شامل ہیں۔ ملزمان گاڑیاں چوری کرنے، انہیں استعمال کرنے، دکانوں کے اندر چوری اور مویشی چوری جیسے جرائم میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
گرفتار سوڈانی ملزمان کے قبضےسے ایک چوری شدہ گاڑی اور اس میں موجود 16 کلو گرام بھنگ پکڑی گئی۔ دو پاکستانی باشندوں سے 214 گرام ایمفیٹامائن منشیات برآمد کرنے کے بعد انہیں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک مقامی شہری سے مسروقہ گاڑیوں کے ساتھ چرس اور دیگر منشیات برآمد کی گئی ہیں۔
-
’الخلاط‘ "نیٹ فلکس" نیٹ ورک کی طرف سے تیار کی جانے والی پہلی سعودی فلم
"نیٹ فلیکس" نیٹ ورک نے فلم ’الخلاط‘ [دی مکسر] فلم اسکریننگ پلیٹ فارم کے ذریعہ تیار کردہ پہلی سعودی فلم قرار دی ہے جو آرٹ ورک، مختصر اور کمپیکٹ فلموں ... بين الاقوامى -
امارات اور سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کا 23 مارچ کو امکان
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر 23 مارچ کو ہو گا۔ تیس دن کے روزے ہونے کی صورت میں عیدالفطر کے لیے ... مشرق وسطی -
سعودی ’’قمم انٹرنیشنل فیسٹول ‘‘ میں مقامی کھانے اور زیورات نے توجہ حاصل کرلی
سعودی عرب میں ’’ قمم انٹرنیشنل فیسٹول‘‘ شاندار طریقے سے جاری ہے۔ تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی جسٹس فیسٹیول برائے ... ایڈیٹر کی پسند