حجاج کے لیے فری شٹل سروس کے آزمائشی پروگرام کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حج اور عمرہ کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکیوں کو جدہ کے شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک آزمائشی فری شٹل سروس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چند روز قبل ائیر پورٹ انتظامیہ کی طرف سے حاجیوں اور عمرہ زائرین کے لیے اعلان کیا تھا کہ جدہ ائیر پورٹ پر اترنے والوں کو مسجد حرام پہنچانے اور ان کی اپنے علاقوں اور وطنوں کو واپسی کے دونوں مواقع پر انہیں مفت ٹرانسپورٹ سروس دی جائے گی۔

اب اس سلسلے میں آزمائشی سروس کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاکہ اس روٹ پر آنے ججانے والے ڈرائیور اور دیگر عملہ آگاہ ہو سکے اور تجربے سے گذر سکے۔

ہر دو گھنٹے بعد چلنے والی یہ خصوصی بسیں جدہ سے مکہ کے لیے 10 بجے دن سے رات دس بجے تک چلے گی اور مکہ سے واپس جدہ کے ائیر پورٹ تک خدمات انجام دیں گی۔

تاہم ان خصوصی بسوں پر سفر کے لیے عازمین حج کا احرام میں ہونا لازمی ہو گا ۔ نیز ان کے پاس ضروری دستاویزات کا ہونا بھی ضروری ہو گا۔ واضح رہے یہ سروس ہر دو گھنٹے بعد دستیاب ہوا کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں