"معیشت کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو فروغ دینے ک لیے ایک مربوط ڈیجیٹل نظام" کے سلوگن کے تحت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے زیر اہتمام "زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز" کانفرنس کا پہلا پروگرام 8 اور 9 فروری کو ہوگا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے فیصلہ ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم کے شعبوں میں وژن اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ کانفرنس سعودی وزیر خزانہ زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد بن عبداللہ الجدعان کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔
اس کانفرنس کا مقصد ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم تیار کرنا ہے جس میں 50 سے زیادہ غیرملکی ماہرین شرکت کریں گے۔ 30 سے زیادہ خصوصی ورکشاپس ہوں گی جو کانفرنس کے تھیم سے متعلق تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گی۔ اس میں مقامی اور بین الاقوامی حکومتی اور نجی اداروں کے 70 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت کریں گے۔
کاروباری شعبے
کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند لوگ اس کے لیے آفیشل ویب سائٹ Ztc.sa کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
کانفرنس میں کاروباری شعبوں کو بھی ہدف بنایا گیا ہے جن میں ٹیکس دہندگان، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم کے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور دنیا بھر سے اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے ماہرین، محققین اور ماہرین شامل ہیں۔
سرکاری ویب سائٹ کے مطابق یہ کانفرنس سرکاری اور نجی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں، بین الاقوامی اداروں، کارپوریٹ لیڈروں، ماہرین اور اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے عام لوگوں کے ایک گروپ کوایک چھت تلے جمع کرنے کا موقع فراہم کرے گی تاکہ زکوٰۃ کی وصولی، ٹیکسوں کی وصولی اور ٹیکس وصولی عصری ماڈلز اور تصورات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ کسٹم کے کام اور کسٹم بندرگاہوں سے متعلق تمام سرگرمیوں کو منظم کرنےکے لیے ایک مشترکہ اہم کاروباری ماڈل تیار کرنے پرغورکیا جائے گا اور زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم کے شعبے میں سب سے اہم عالمی اور مقامی تجربات اور پیش رفت، نظام میں ڈیجیٹل تبدیلی اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بین الاقوامی تجربات بانٹنے کا ایک پلیٹ فارم
کانفرنس کا پہلا ایڈیشن مختلف شعبوں میں عالمی ترقی کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھنے کی غرض سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم کے شعبوں کی خود کاری اور تجارتی سہولت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے نئے دور کے قیام سے متعلق تجربات کے تبادلے کا یہ پہلا پلیٹ فارم ہوگا۔
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے اپنی سابقہ پریس ریلیز میں کہا تھا کہ وہ کانفرنس کے ذریعے بین الاقوامی اداروں، ماہرین اور دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ بین الاقوامی مہارت اور تجربات کے تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ ملک کی معاشی ترقی میں اپنے کردار کو بڑھایا جا سکے۔ معیشت اور اس کی معاون اداروں کو مضبوط کیا جا سکےاور مقامی معیشت کی پائیداری کے حصول کے لیے ترقی یافتہ اور مربوط ڈیجیٹل نظام کو فروغ دیا جا سکے۔