سعودی عرب کا فلسطینیوں پراسرائیلی حملے روکنے اور امن عمل کی بحالی پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت سعودی عرب کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت روکنے اور امن عمل کی بحالی پر زور دیا گیا۔

منگل کے روز ریاض کے قصر عرقہ میں منعقدہ سعودی کی کابینہ کے اجلاس فلسطین کی تازہ کشیدہ صورت حال پر غور کیا گیا

کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے حالیہ دنوں میں متعدد یورپی دارالحکومتوں میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کی۔ سعودی عرب نےیورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی توہین میں مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کریں۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی ’جی 20‘ اجلاسوں کے 2023ء میں سعودی عرب میں انعقاد اور ان میں عالمی وفود کی شرکت کے لیے رابطہ کاری اور تیاری کا کام جاری رکھا۔

کابینہ نے سعودی عرب اور ازبکستان کے درمیان توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں معاہدے اور تعاون کی ایک یادداشت، سعودی نمکین پانی کی تبدیلی کارپوریشن اور کویت انسٹی ٹیوٹ فار سائنٹیفک ریسرچ کے درمیان پانی کو صاف کرنے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی گئی۔

کابینہ میں سعودی وزیر صحت کو تونس کے ساتھ صحت کے شعبوں میں تعاون کے بارے میں بات کرنے کا اور وزیر اطلاعات کو ہندوستان کے ساتھ یادداشت پر تبادلہ خیال کرنے کا اختیار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں