اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے میں 7 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آج اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور تلاشی مہم کے دوران 7 فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے امور کی اتھارٹی نے بتایا کہ قابض فوج نے 2 فلسطینیوں کو طوباس سے گرفتار کیا ۔ صہیونی فورسز نے جنین اور الخلیل میں مختلف گھروں پر چھاپے مار کر مزید پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اسی تناظر میں اسرائیلی قابض فوج نے اریحا شہر میں ’’عقبہ جبر ‘‘ کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے متعدد فلسطینیوں کا دم گھٹ گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں