غزہ کی فضائی حدود میں ایک چھوٹے طیارے کو روکدیا: اسرائیلی فوج

قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مذاکرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ایک چھوٹے طیارے کو روک دیا ہے ۔ عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے سرحد کے قریب "دھماکے" کی آوازیں سنی ہیں۔

فوج نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوئی میزائل یا کوئی دوسرا پروجیکٹائل نہیں تھا جس سے اسرائیلیوں کو خطرہ لاحق ہو۔ ایک بیان میں اسرائٍیلی فوج نے کہا یہ آوازیں "پروجیکٹائل لانچ" کی وجہ سے نہیں تھیں۔ غزہ میں مسلح فلسطینی دھڑوں میں سے کسی نے فوری طور پر طیارہ اڑانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مذاکرات

فلسطینی تحریک جہاد نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ اس کے رہنما زیاد النخالہ نے مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل سے ملاقات کے لیے قاہرہ کا سفر کیا تھا۔ یاد رہے عباس کامل نے منگل کو مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں تشدد میں حالیہ اضافے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں