مصر میں کیفے کے اندر رقاصہ کی اچانک موت نے حیران کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سکیورٹی ذرائع نے اتوار کی شب انکشاف کیا کہ مصری دارالحکومت کے قریب موہنڈیسین کے علاقے میں ایک ’کیفے‘ میں موجود رقاصہ کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ رقاصہ کی شناخت اور موت کے مناظر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محترک افراد کو حیران کرکے رکھ دیا۔

شوہر کے ساتھ سگریٹ نوشی کی

مصری میڈیا نے ایک عینی شاہد کا حوالہ دیا جو موت کے وقت کیفے میں موجود تھا۔ عینی شاہد کے مطابق رقاصہ اپنے شوہر کے ساتھ سگریٹ نوشی میں مصروف تھی۔ پھر اسے اچانک دل کا دورہ پڑا اور خون کی گردش میں تیزی سے کمی آئی جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا ۔ تاہم ابتدائی طبی معائنے کی رپورٹ کے مطابق وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

کسی جرم کا شبہ نہیں

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں کسی جرم کا شبہ نہیں ہے ۔ اس رقاصہ نے کچھ عرصہ قبل رقص کرنا چھوڑ دیا تھا۔ رقاصہ کیفے میں تھی اور خون کی گردش میں کمی کے ساتھ دل کا دورہ پڑنے کے بعد اچانک صحت کی پریشانی محسوس کی ۔ جس کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کی موت ہوگئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں