پرویز مشرف کے انتقال پر اماراتی قیادت اور شاہ بحرین کا اظہار تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور بحرین کے فرمانروا نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق شیح محمد بن زاید آل نہیان نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کیا ہے۔

علاوہ ازیں امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ ممد بن راشد نے بھی صدر ڈاکٹر عارف علوی کو تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کیا ہے۔

ادھر بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر پاکستان کے صدر عارف علوی کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ بحرین نے صدر عارف علوی، پرویز مشرف کے اہل خانہ اور پاکستان کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے بحرین اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے، انہیں ترقی دینے اور اپنے ملک کے لیے پرویز مشرف کی خدمات کو سراہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں