سیکڑوں طلبا اور اساتذہ کی مسجد الحرام میں تلاوت کلام پاک کے لیے رجسٹریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد الحرام میں تلاوت قرآن پاک کے منظورشدہ حلقوں میں چوبیس گھنٹے سیکڑوں طلبا اور اساتذہ تلاوت کلام پاک میں مصروف ہیں۔ تلاوت قرآن کریم میں شمولیت کے لیے مزید رجسٹریشن بھی جاری ہے۔

حرم مکی کی جنرل ایڈمنسٹریشن برائے قرآن خوانی کو تلاوت کلام پاک کے لیے نئے اساتذہ اور قرآن پاک کی تلاوت کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔

مسجد الحرام میں حلقات تلاوت قرآن پاک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسماعیل عیسیٰ برناوی نے بتایا کہ آن لائن تلاوت کرنے والوں کی سال 1444ھ موسم بہار میں رجسٹریشن جاری ہے جس میں اب تک تلاوت قرآن پاک کے لیے 680 طلبا اور 130 اساتذہ کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے۔ ان میں خواتین معلمات اور طالبات بھی شامل ہیں۔

برناوی نے مزید کہا کہ تلاوت کلام پاک کے چھ پروگرام سال بھر چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر جاری رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں