متحدہ عرب امارات کے صدرسےعراقی وزیراعظم کی ملاقات،دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زایدآل نہیان نے جمعرات کوابوظبی میں عراق کے وزیر اعظم محمدشیاع السودانی سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ اموراور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال ہے۔

اس سے پہلے عراقی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قصرالوطن محل پہنچنے پُرتپاک استقبال کیا گیااور ایک چاق چوبند فوجی دستے نے انھیں گارڈ آف آنرپیش کیا۔اس موقع پرعراق کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔اس کے بعد توپ خانے کے 21 گولے داغے گئے۔

ابوظبی کے ہوائی اڈے پرشیخ منصور بن زاید اوردیگراعلیٰ عہدے داروں نے عراقی وزیراعظم کا سرکاری دورے پرآمد پرخیرمقدم کیا۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ دورہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہفتہ کے روز ہونے والی بات چیت کے بعد ہورہا ہے۔انھوں نے’’دونوں ممالک کے درمیان تعاون اورمشترکہ کام کے مختلف پہلوؤں اوراپنے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے ان کی ترقی کے طریقوں‘‘ پرتبادلہ خیال کیا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی صاف توانائی کمپنی مصدراورابوظبی پورٹس نے گذشتہ سال عراق میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سرمایہ کاری کے متعدد معاہدوں پردست خط کیے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بھی فروغ پارہی ہے۔

یواے ای نے 2021ء میں عراق کے ساتھ اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کو بڑھانے اورتعاون کے نئے امکانات سے فائدہ اٹھانے کااعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ عراق میں ترقیاتی منصوبوں اورسماجی واقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں