القدس میں کار تلے روندے کی کارروائی میں دو اسرائیلی ہلاک، پانچ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز نے جمعہ کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے القدس کے علاقے میں دو اسرائیلی کار تلے کچلے جانے کے بعد ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حکم دیا ہے کہ کار حملے کی جگہ سکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھا دی جائے اور اسرائیلیوں کو کار تلے کچلنے والے شخص کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کے شبے میں فی الفور گرفتار کر کے اس کے گھر کا محاصرہ کیا جائے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک مراسلے میں بتایا کہ اسرائیلی شہریوں کو کار تلے روندنے کی کارروائی مشرقی القدس کی براموت یہودی بستی کے ایک بس سٹاپ پر ہوئی۔

اس کارروائی کے نتیجے میں اسرائیلی پولیس نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بس اڈے پر کھڑے افراد کو روندنے کی کارروائی میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی ہسپتال کے مطابق کار حملے میں آٹھ سالہ بچہ بھی ہلاک ہو گیا جبکہ ریڈ ڈیوڈ سٹار ایمبولینس کے مطابق زخمیوں میں دو مزید بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کار کا ڈرائیور کو جائے حادثہ میں گولی مار کر فنا کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس نے ایک بیان میں بتایا ’’کہ ایک تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے القدس کی یہودی بستی میں راموت کالونی کے ایگزٹ کے قریب بس سٹینڈ پر سواری کا انتظار کرنے والے افراد پر اپنی گاڑی چڑھا دی جس سے دو افراد ہلاک اور پانچ دوسرے زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جس میں شامل ایک اہلکار نے بس سٹاپ پر کھڑے افراد کو کار تلے کچلنے والے ڈرائیور پر فائر کھول دیا، جس سے وہ بے سدھ ہو گیا۔

القدس کے علاقے جہاں کار حملے کی واردات ہوئی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی اور ہلاک و زخمیوں کو نکالنے کی کارروائیاں شروع ہو گئیں۔

نیلے رنگ کی ایک کار جس کا بونٹ ٹوٹا ہوا تھا اسے بس اسٹینڈ کے پاس کھڑے دیکھا گیا، اردگرد شیشے کی کرچیاں بکھری ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ القدس کے تقریباً نصف علاقے میں کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب 27 جنوری کو ایک فلسطینی کی فائرنگ سے سات افراد ہلاک ہوئے۔ گذشتہ دس برسوں کے دوران القدس میں ہونے والی یہ سب سے بڑی تشدد کی کارروائی تھی۔

اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں مشرقی بیت المقدس پر اپنا قبضہ جما رکھا، فلسطینی اس علاقے کو اپنی آزاد ریاست کا دارلحکومت بنانے کے خواہاں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں