جازان سعودی کافی فیسٹیول میں 100 بڑے کاشت کاروں کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے علاقے جازان میں دسویں کافی میلہ کا آغاز ہو گیا۔ یہ میلہ الدایر بنی مالک گورنری میں لگایا گیا ہے جس میں 100 سے زائد کسان اور ان کے کافی فارموں میں کاشت کی جانے والی کافی کی بہترین اقسام نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ کافی فیسٹیول میں ثقافتی ورثہ، فن خانہ داری کے عملی مظاہرے کے لیے پویلین تیار کیے گئے ہیں۔

امسال ہونے والا کافی میلہ مملکت کی جانب سے رواں برس کو کافی کا سال قرار دیے جانے کے منعقد ہو رہا ہے۔ گذشتہ برس اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت "یونیسکو" نے سعودی خولانی کافی" پراڈکٹ کا اندراج کر کے سعودی عرب میں کاشت کی جانے والی کافی کو بین الاقوامی کافی پراڈکٹ میں شامل کیا تھا، جس کا مقصد عالمی سطح پر کافی کی کاشت اور اسے ثقافتی ورثے کا حصہ بنانے کی کوششوں کو آگے بڑھانا تھا۔

سعودی کافی میلہ
سعودی کافی میلہ

"کافی" کے درخت کی کہانی 8 صدیاں قبل جازان کے پہاڑوں سے شروع ہوئی اور 6 پہاڑی گورنریوں میں پھیلی ہے۔ سعودی عرب کے جنوبی پہاڑی علاقوں میں کافی کے درختوں کی جڑی صدیوں پرانی اور بہت گہری ہیں۔

رواں سال جازان کے علاقے میں کافی کے درختوں کے اعدادوشمار کے مطابق کافی کے درختوں کی تعداد 384,214 جن میں سے 230,501 پھل دار درخت ہیں اور کل پیداوار 922 ٹن ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں