مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکار کے حملے میں فلسطینی نوجوان شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک حملہ آور یہودی آبادکار نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کرشہید کردیا ہے۔

واقعہ کے ایک عینی شاہد فلسطینی نے خبررساں ادارے رائٹرز کوبتایا کہ پستولوں اور ایک رائفل سے مسلح متعدد یہودی آبادکارغربِ اردن میں واقع گاؤں قراوت بنی حسن کے قریب پہنچے تھے اور ان میں سے ایک نے فائرنگ شروع کردی جس سے 27 سالہ مثقال ریان جان کی بازی ہارگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج فائرنگ کے واقعے کے بعد ضرور وہاں پہنچی تھی لیکن اس نے صرف یہودی آباد کاروں کو تحفظ مہیا کیا۔

مغربی کنارے میں گذشتہ چند ماہ کے دوران میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہواہے جبکہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ سال اپنے شہروں میں سڑکوں پر پے درپے حملوں کے جواب میں فلسطینی علاقوں میں چھاپا مار کارروائیاں بھی تیز کررکھی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں