زلزلے کی پیش گوئی ممکن نہیں: ترجمان سعودی جیولوجیکل سروے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی جیولوجیکل سروے (ایس سی ایس) کے سرکاری ترجمان طارق ابا الخیل نے کہا ہے زلزلے کی پیش گوئی ممکن نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ایک پریس ریلیز میں، ابا الخیل نے کہا کہ کسی مقام پر کسی مخصوص وقت کے لیے زلزلے کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ہے۔ تاہم ایس جی ایس کا جیولوجک ہیزڈز سنٹر چوبیس گھنٹے مسلسل مرکزی بحیرہ احمر کے علاقے میں واقع پلیٹونک پلیٹ میں سیسمک سرگرمی کی نگرانی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جس خطے میں افریقی ٹیکٹونک پلیٹ کے عربی ٹیکٹونک پلیٹ سے ہٹ جانے کی وجہ سے تناؤ پیدا ہوتا وہاں زلزلے کی شدت کمزور سے درمیانے درجے تک ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں محسوس ہونے والے زلزلوں کی تعداد ہر ہفتہ درجن سے زیادہ نہیں ہے، تاہم یہ خطرناک نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی جیولوجیکل سروے سرکاری عملداری میں واحد متعلقہ اتھارٹی ہے جو خطےمیں سیسمک سرگرمی کی درست معلومات کے لیے معتبر ذریعہ مانی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں