امریکہ میں سعودی طالبعلم کا قتل، ملزمہ عدالت کے سامنے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی اسکالر ولید الغریبی کے قتل کے الزام میں گرفتار نکول میری راجرز (19 سال) آج پیر کو امریکی شہر فلاڈیلفیا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اگرچہ ملزمہ نے نے اعتراف جرم نہیں کیا تاہم، پولیس پر امید ہے کہ اس کے پاس جرم کے حوالے سےتمام ثبوت موجود ہیں۔ پولیس کے پاس مقتول کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کےشواہد بھی موجود ہیں۔

"الغریبی" کا قتل پیر 23 جنوری کو امریکہ میں پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں جرمن ٹاؤن میں ہنسبری سٹریٹ پر بلڈنگ نمبر 300 میں ایک گھر کے اندر ہوا۔ ملزمہ نے الغریبی کو مدد کے بہانے بلا کر چاقو کے وار کیے، پھر اس کا پرس، فون اور بینک کارڈ چرا لیا اور موقع سے فرار ہو گئی۔

فلاڈیلفیا پولیس نے ملزمہ کو کولمبس، جارجیا سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔ اس پر عمدا قتل، ڈکیتی، چوری اور دیگر متعلقہ الزامات عائد کیے گئے تھے۔

تاہم قتل کا سبب کیا ہے یہ ابھی تک ایک معمہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں