سعودی عرب کے عالمی دفاعی شو 2024 میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث توسیع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں منعقد ہونے والے عالمی دفاعی شو کے دوسرے ایڈیشن کی ‌زبردست پذیرائی اور شرکا کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ شو کے مقام کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز نے اعلان کیا ہے کہ عالمی دفاعی شو کا دوسرا ایڈیشن 4 سے 8 فروری 2024 کو ریاض میں منعقد ہوگا۔

یہ دفاعی شو، وژن 2030 منصوبوں کے تحت، سال 2030 تک فوجی سازوسامان کو 50 فیصد مقامی بنانے کے ہدف کے حصول کو یقینی بنائے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بدھ کو خبر دی ہے کہ 25 فیصد اضافے کے لیے ایک تیسرے نمائشی ہال کو بھی نمائش کی جگہ میں شامل کیا جائے گا۔

عالمی دفاعی شو کے سربراہ اینڈریو پیئرسی نے کہا ہے کہ " ہم 2022 کے پہلے عالمی دفاعی شو کی شاندار کامیابی کے بعد سے نمائش کنندگان اور دفاعی ماحولیاتی نظام کے نئے حلقوں کی جانب سے دلچسپی کے اظہار پر بے حد خوش ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے مزید کمپنیوں کی دلچسپی کے باعث ہم نے نمائش کی جگہ میں اضافی 9,000 مربع میٹر توسیع کا فیصلہ کیا ہے"

عالمی دفاعی شو کا پہلا ایڈیشن 2022 میں ہوا تھا۔ جس میں $7.92 بلین (29.7 بلین ریال) کے فوجی اور دفاعی خریداری کے معاہدے عمل میں لائے گئے۔

اس شو میں 42 سے زیادہ ممالک کے 600 سے زیادہ نمائش کنندگان، 100 سے زیادہ سرکاری دفاعی اور سلامتی کے وفود نے شرکت کی تھی اور شو کے دوران 65,000 سے زیادہ دورے کیے گیے۔

جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر احمد الاوہالی نے کہا ہے کہ 2030 تک سعودی مملکت کے 50 فیصد دفاعی سازو سامان اور خدمات کو مقامی بنانے کے ہدف کو "دفاعی صنعتوں، ٹیکنالوجی میں مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرکے حاصل کیا جائے گا۔''


انہوں نے کہا کہ" ورلڈ ڈیفنس شو اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بہترین معاون ثابت ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں