السدیس کی حرمین شریفین کا پیغام عام کرنے میں میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس سےحرمین پریزیڈینسی کے شعبہ اطلاعات کے مشیر فہیم الحامد نے ملاقات کی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتےہوئے ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے حرمین شریفین کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے میں میڈیا اور اس کے ذرائع کا نمایاں کردار ہے۔ سعودی عرب کی قیادت کی طرف سے مسجد حرام اور مسجد نبوی کی تعمیر و توسیع کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے کی جانے والی مساعی قابل تحسین ہیں۔

ملاقات میں اسسٹنٹ جنرل صدر برائے گورننس اور فیصلہ سازی اور جنرل صدر کے دفتر کے نگران ڈاکٹر عبدالوہاب بن عبداللہ الرسینی بھی موجود تھے۔

السدیس نے مزید کہا کہ صدارت عامہ نےحرمین شریفین میں زائرین نمازیوں کو تمام جدید صلاحیتیں فراہم کی ہیں۔ صدارت عامہ مملکت کے مبارک وژن 2030 کے مطابق میڈیا کی ترقی اور دنیا بھر میں حرمین شریفین کا پیغام پہنچانے کے لیے اہداف کے مطابق کام کر رہی ہے۔

السدیس نے میڈیا کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حرمین کا پیغام آگے پہنچانے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو بھی اپنی طرف متوجہ کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں