شاہ سلمان سینٹر بیرون ملک سے عطیات جمع کرنے والا واحد سعودی ادارہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے زورے دے کر واضح کیا ہے کہ عطیات کے لیے سعودی عرب میں منظور شدہ سرکاری پلیٹ فارم واحد مجاز ادارہ ہے جو بیرون اور اندرون ملک سے عطیات حاصل کرنے اور انہیں مستحقین تک پہنچانے کا مجاز ہے۔ مجاز ادارے کے علاوہ کسی دوسری تنظیم کی طرف سے عطیات جمع کرنا غیرقانونی ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ "شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایکشن‘‘ واحد ادارہ ہے جو "ساھم" پلیٹ فارم کے ذریعے بیرون ملک عطیات وصول کرنے اور پہنچانے کا مجازہے۔

وزارت داخلہ نے اپنے ’ٹویٹر‘اکاؤنٹ پر عطیات جمع کرنے کے مجاز حکام کی تصدیق شائع کی اور اس سے قبل ریاستی سلامتی کی صدارت نے سعودی عرب سے باہر خیراتی کاموں کے لیے عطیات اور فنڈز جمع کرنے کی کالوں کا جواب نہ دینے کے خلاف متنبہ کیا۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ غیرمجاز گروپوں کے عطیہ دہندگان کو جوابدہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ .

قابل ذکر ہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے عطیات جمع کرنے کی ایک عوامی مہم شروع کی ہے۔ زلزلہ متاثرین کے لیے ریلیف سینٹر کا اندرون اور بیرون ملک سے عطیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں