سعودی عرب میں منگل کو شعبان کا آغاز ہو رہا ہے : ماہر فلکیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ آج پیر کو یکم شعبان کے لیے چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ 20 فروری کو المکہ المکرمہ کے وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 5 منٹ پر چاند پیدا ہو جائے گا۔

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زہرہ نے بتایا کہ سورج المکہ المکرمہ کے افق سے 6 بج کر 21 منٹ پر غروب ہوگا۔ اس وقت چاند افق سے اوپر 3 ڈگری پر ہوگا، اسے سورج سے الگ کرنے والا طول زاویہ 5 ڈگری ہوگا۔ اس کی روشنی 0.3 فیصد ہوگی ۔ غروب آفتاب کے بعد شام 6 بج کر 39 منٹ پر غروب آفتاب کے 18 منٹ بعد ماہ فلکی کے آغاز کی شرائط پوری ہو جائیں گی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ چاند کو ننگی آنکھ یا دوربین سے دیکھنا ممکن نہیں ہے۔ یہ اس کی چھوٹی عمر، کم روشنی اور افق کے اوپر مختصر قیام کی وجہ سے ہے۔ ماہرین نے کہا اس کے بعد چاند کا ایک اور مرحلہ آئے گا جسے "ہلال" کہا جاتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ نئے چاند کا سورج کے ساتھ مل جانے اور اس کے مقام سے نکلنے کے بعد آسانی سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منگل 21 فروری 2023 کو سورج مکہ مکرمہ کے افق سے شام 06 بج کر 22 منٹ پر غروب ہوگا اور اس وقت چاند افق سے اوپر 16 ڈگری کی بلندی پر ہوگا۔ ۔ اسے سورج سے الگ کرنے والا زاویہ طول 18 ڈگری ہے اور اس کی روشنی 2.5 فیصد ہے۔ اس طرح منگل کو چاند نظر آ جائے گا اور شعبان کا آغاز ہوجائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں