متحدہ عرب امارات میں IDEX اور NAVDEX 2023 نمائشوں کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات مین آج سوموار کے روز بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX 2023) کے سولہویں سیشن اور میری ٹائم دفاعی نمائش (NAVDEX 2023) کے ساتویں سیشن کی سرگرمیوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔

یہ دونوں نمائشیں "ADNEC" گروپ نے متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے تعاون سے ابوظبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں 5 دنوں کے لیے منعقد کی ہیں، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کی 1,350 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

اس سال کے سیشنز میں 65 ممالک حصہ لے رہے ہیں، جن میں پہلی بار 9 نئے ممالک شامل ہیں، جن میں ازبکستان، آئرلینڈ، نائجیریا، مونٹی نیگرو، لتھوانیا، کویت، بنگلہ دیش، کولمبیا اور موناکو شامل ہیں۔

موجودہ سیشن میں پہلی بار نیوڈیکس نمائش کے انعقاد کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کے علاوہ اکستان، بحرین، برطانیہ، اٹلی، چین اور بھارت کے بہت سے قطعوں اور بحری جہازوں سےمتعلقہ افراد اور کمپنیاں شرکت کریں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں