العلا سینما ویک : العراک کی فلم ’’ سطار‘‘ پر ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

’’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘‘ میں سینما ویک کا آغاز 23 فروری سے ہوگا، سعودی اور عالمی فلمیں پیش کی جارہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں ’’ ریڈ سی فیسٹول ‘‘ کےد وران العلا میں ’’سینما ویک ‘‘ کا آغاز 23 فروری سے ہو رہا۔ سینما ویک میں سعودی اور عالمی فلموں کی نمائش کی جارہی۔ اس دوران اپنی نمائش سے قبل ہی عبد اللہ العراک کی فلم ’’ سطار‘‘ نے ٹکٹوں کی فروخت کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

العلا میں ’’ سینما ویک ‘‘23 فروری سے شروع ہوکر 4 مارچ تک جاری رہے گا۔ جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کے دوسرے سیشن میں منتخب فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ جس میں 39,000 فلم بینوں اور 4,000 سے زائد فلم انڈسٹری کے پیشہ ور افراد، میڈیا ماہرین اور طلبہ شامل ہیں۔

’’العلا سینما ویک‘‘ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے فلمی شائقین کو تفریح فراہم کرنے اور فلم سازوں کی حوصلہ افزائی اور جشن منانے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

سینما ویک کا آغاز 23 فروری کو عبداللہ العرک کی فلم "سطار" کی نمائش سے ہو رہا ہے جس نے ٹکٹوں کی فروخت میں ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ایسے واقعات مفت ریسلنگ کی دنیا میں رونما ہوتے ہیں۔ اس فلم کو "کامیڈی ڈرامہ" کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔

عرب اور کلاسیکی فلم پروگرام کے ڈائریکٹر انطوانی خلیفہ نے اپنی بات چیت میں ہدایت کاروں کی موجودگی میں مختصر اور فیچر فلموں کے ذریعے سعودی سنیما اور عرب سنیما کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اس سال فیسٹول میں سعودی عرب کی فلموں کے زبردست اثر و رسوخ کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس جوش و جذبے کو العلا کے افراد میں بانٹنا چاہتے ہیں۔

سکریننگ پروگرام میں یمنی ہدایت کار یوسف الصباحی کی فلم "عبر الازقۃ" ، اردنی طارق ریماوی کی "حدیقۃ الحیوان" ، سوڈانی سامی سر الختم کی فلم "نعیمہ" اور مراکشی جواہین زنتار کی "علی قبر ابی " شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے سورو و یادو کی فلم ’’ اے بوائے ہو کین ناٹ سی بیوٹی‘‘ ، امارات کے گلوکار ارمار کی فلم ’’ تسوتسوی‘‘ ، صومالیہ کے خضر احمد کی ’’ نائٹ سٹاپ‘‘ اور سنگاپور کے لچن کی فلم ’’ ٹرٹل سوپ‘‘ بھی پیش کی جارہی ہیں۔

فلموں میں سینیگالی رماتا سولائل سی کی "ایسٹیل"، سنگاپور کی ہی شومنگ کی فلم "آنٹی"، ماریہ ظریف اور آندرے کیڈی کی "دنیا و امیرۃ حلب"، مراکشی یاسمین بنکیران کی "ملکات"، ڈائریکٹر حسن الامام کی مصری کلاسک فلم " خلی بالک من زوزو" ، مہا الساعاتی کی فلم " شريط فيديو تبدَّل "، زیاد الزہرانی کی فلم "کورہ"، علی سعید کی فلم "رقم ھاتف قدیم" اور حسین المطلق کی فلم "زبرجد" بھی پیش کی جارہی۔

سکریننگ کے بعد فلم سازوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن ہوتا ہے۔ ہفتے کا اختتام سعودی ہدایت کار محمد السلیمان کی فلم "اغنۃ الغراب" کی خصوصی سکریننگ کے ساتھ ہوگا۔ اس فلم کو سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوئے 2022 میں آسکرز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں