العُلا میں سیاحتی اور تفریحی لائسنس کے لیے پلیٹ فارم کا آغاز

اتھارٹی نے اعلیٰ ترین معیارات اور بین الاقوامی طریقوں سے اپنی وابستگی کو ظاہر کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

رائل کمیشن برائے العُلا گورنریٹ نے سیاحت اور تفریحی لائسنسنگ اور اجازت نامہ پورٹل کا آغاز کردیا۔ کمیشن کی کوششوں کے حصے کے طور پر العُلا گورنریٹ کو خدمات کی فراہمی اور سہولت فراہم کرنے، گورنریٹ کے آپریشنز کو تیار کرنے اور طریقہ کار کو خودکار بنانے کے لیے سہولت کا اجرا کیا گیا۔ پورٹل کا آغاز تفریحی اور سیاحتی سرگرمیوں کے لیے لائسنس کی منظوری کے بعد اس کو منتقل کر دیا گیا ۔ اس اتھارٹی کو منظم کرنے کے لیے وزراء کی کونسل کی منظوری دی گئی۔ لائسنس کے تحت ٹریول اینڈ ٹورازم ایجنسیاں، سیاحوں کی رہائش کی سہولیات، سیاحتی دوروں کا اہتمام کرنا اور سیاحوں کی رہائش کی سہولیات کا انتظام کرنا اور دیگر سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔

شاہی کمیشن برائے العُلا گورنریٹ نے اس لامحدود حمایت کی تعریف کی جو العُلا گورنریٹ کو دانشمندانہ قیادت سے حاصل ہے۔ العُلا کا ویژن سعودی عرب کے ’’ویژن 2030‘‘ کے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ اس ویژن کا مقصد سعودی ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔ ویژن 2030 کے تحت تاریخی ، سیاحتی، ثقافتی ، فنون اور ورثہ کے مقامات کے حوالے سے دنیا میں سعودی عرب کی پوزیشن کو اوپر لانے کا ہدف اپنایا گیا ہے۔ اتھارٹی درج ذیل لنک کے ذریعے العلا کے سیاحت اور تفریحی لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواستوں کا جائزہ لے گی۔ یہ لنک https://www.rcu.gov.sa/eservices/ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں