سعودی عرب کے "یوم تاسیس" پر اثراء کلچرل سینٹرکے زیراہتمام رنگا رنگ تقریبات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

شاہ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر (اثراء) ظہران میں سعودی عرب کے مشرق میں مملکت سعودی یوم تاسیس منانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ’اثراء‘ کے زیراہتمام آج 22 سے 24 فروری 2023 کے دوران ہونے والے پروگراموں کا ایک سلسلہ پیش کرے گا۔ ان پروگراموں میں زائرین کوظہران کی کہانی سنائی جائے گی۔ یہ کہانی یہاں کےآباؤ اجداد کی ہے جو تین صدیوں پر محیط ہے۔ یہاں کے قدیم ماضی کو اپنے بچوں کے مستقبل سے جوڑنے کے لیے ایک متحرک ثقافت اور تہذیبی نشانات کے ذریعے تاریخ کی گہرائیوں میں ٹھوس نقوش پیش کرتی ہے۔ جس سے اس علاقے کی نشاۃ ثانیہ، عزم اور استحکام کی تصویرکشی کی جاسکتی ہے۔

ایک غیر معمولی جھلک میں سعودی فالکن کلب تمام عمر کے گروپوں کے لیے بہت سے لائیو پرفارمنس اور تجربات کے علاوہ اثراء مرکز کی طرف سے پیش کردہ مجموعی انٹرایکٹو سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ "اثراء" کے زائرین مختلف فنکارانہ پینٹنگز کے علاوہ میوزیکل اور روایتی پینٹنگز کے ذریعے مسلسل 3 دن تک ایونٹس سےلطف اندوز ہوں گے۔

زائرین مختلف سرگرمیوں کے درمیان مرکز کی سہولیات کا دورہ کریں گے جو ان کے تخیل کو گہرائی اور بھرپوریت کے ساتھ متاثر کرتے ہیں۔" سعودی فالکنز" ایونٹ میں انہیں فالکن کی مختلف اقسام اور فالکنری ٹولز کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ ہر کوئی انتہائی خوبصورت یادگاری تصاویر بھی کھینچے گا کیونکہ فالکن شان وشوکت اور فخر کی علامت ہے۔ دیکھنے والوں کو دور نہیں جانا پڑے گا۔ وہ "ہمارا ورثہ ہمارا فخر ہے" ایونٹ میں لوک گیتوں اور پرفارمنگ آرٹس کے ایک گروپ کے ذریعے ایک میوزیکل شو شامل کیا گیا ہے، جس میں متعدد مشہور بینڈز بشمول سعودی عرضہ بطور ثقافتی ورثہ شامل ہیں۔

فلم پیدائشی بادشاہ

اثراء کلچرل سینٹردو فلمیں پیش کر کے سعودی تاریخ کا جشن بھی مناتا ہے۔ ان میں ایک فلم "Born as a King"، جس میں شہزادہ فیصل کے بحرین کے سفر، دو تہذیبوں، دو ثقافتوں اور دو مملکتوں کو ایک سفارتی مشن پر ظاہر کیا گیا ہے جس نے تاریخ بدل دی اور مستقبل کے بادشاہ کی شخصیت کو نکھارا۔

دوسری فلم ’دیار حمسیٰ‘ ہے جس میں شمالی جزیرۃ العرب کے بدوی منفرد قومی شناخت کو اجاگر کرنے اور سلطنت کے قیام سے لے کر اب تک کی تاریخ کو زندہ کرنے کے لیے بہت سے چیلنجوں، کہانیوں اور واقعات کو پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی نمائش چلڈرن میوزیم اور اثرا لائبریری کے اندرکی جائے گی اور اس کے ساتھ "بلاتعطل آواز" سرگرمی منعقد ہوگی۔ جبکہ دیگر سرگرمیاں عصری فن اور السدو کی بنائی کے ہنر کو یکجا کریں گی۔ یہ فن خاندانوں کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ سدو انڈسٹری کے پہیے کا استعمال کرتے ہوئے ہیریٹیج ہولڈنگز کو خود بنائیں، تاکہ ماضی کی یادیں تازہ کی جا سکیں۔

تاریخی لمحات کی یاد میں اثرا نے "میموریل فوٹوز" ایونٹ کا بھی انعقاد کر رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں