سعودی عرب: کیفے کے ملازم نے دم گھٹنے پر فرسٹ ایڈ دیکر بچے کو بچا لیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرس، ملازم ابتدائی طبی امداد کے کورسز بھی کر رکھے تھے، بچے کی حالت بہتر ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک دل دہلا دینے والے ویڈیو کلپ نے بڑے پیمانے پر ستائش حاصل کی ہے۔ اس ویڈیو میں ا یک کیفے کے ملازم نے فوری امدادی کارروائی کرکے کیک کے ٹکڑے کے باعث دم گھٹنے والے بچے کی جان بچا کر داد سمیٹ لی۔

کیفے کے کیمرے سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں بچے کے مشکل لمحات کو دکھایا گیا تھا جب وہ کیک کے ایک ٹکڑے کے باعث دم گھٹنے کا شکار ہوگیا۔ ہوا کا راستہ بند ہو گیا تھا ۔ اس وقت کیفے میں موجود ایک ملازم بچے کی جان بچانے کے لیے بھاگا ۔

ویڈیو سے انکشاف ہوا کہ کیفے کے ملازم کے پاس ابتدائی طبی امداد کا تجربہ اور کورسز ہیں۔ اس نے بچے کی حالت کو صحیح طریقے سے دیکھا اور اس کی مدد کی۔

سماجی روابط کی ویب گاہوں پر متحرک افراد نے بچے کی جان بچانے کے لیے اس منظر کو بہادری کے طور پر بیان کیا۔ کیفے کے ملازم کا شکریہ ادا کیا، کیفے کی انتظامیہ اس ملازم کو اعزاز سے نوازنے کی بھی اپیل کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں