سعودی عرب کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ترکیہ میں آپریشن مکمل کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے اس ماہ کے شروع میں ترکیہ اور شام کی سرحد سے ملحقہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکیہ میں اپنا آپریشن مکمل کر کے ریاض واپس پہنچ گئی۔

سعودی عرب کے تلاش اور ریسکیو دستے ترکی سے واپس پہنچ گئے
سعودی عرب کے تلاش اور ریسکیو دستے ترکی سے واپس پہنچ گئے

سعودی ٹیم - ملک کی سول ڈیفنس ٹیم کا حصہ ہے ۔ اس نے ترکی کے تین شہروں غازی عنتب ، انطاکیہ اور قہرمان مرعش میں 47 مختلف مقامات پر چوبیس گھنٹے امدادی کاروائیاں کیں۔

ترکی اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے 47,000 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ لاکھوں زخمی اور بے گھر ہو گئے تھے۔

شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت کام کرنے والی رضاکار ٹیمیں شام اور ترکی میں ابھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور زلزلہ زدگان کے لیے امدادی پروگراموں اور منصوبوں کی نگرانی کر رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں