سعودی عرب میں ’’ ہائینا‘‘ رکھنے پر ایک شخص گرفتار

جنگی حیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، گرفتار شہری پبلک پراسکیوش کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں جمعہ کے روز ماحولیاتی تحفظ کے لیے خصوصی دستوں نے ریاض کے علاقے میں ماحولیاتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کرلیا۔ شہری کے قبضہ سے معدومت کے خطرے سے دوچار جنگلی جانور ’’ ہائینا‘‘ بھی برآمد کرلیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف باقاعدہ طریقہ کار کا اطلاق کیا گیا اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فورسز نے بتایا کہ دائرہ اختیار کی بنیاد پر جنگلی جانور کو حاصل کرنے کے لیے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ کے ساتھ کوآرڈینیشن کیا گیا تھا۔

فورسز نے زور دیا کہ معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 30 ملین ریال تک کا جرمانہ اور 10 سال تک قید یا ان اکٹھی دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے شہریوں سے اپیل کی کہ جنگلی حیات پر حملے کے معاملے پر اطلاع 911 پر دیں، مکہ مکرمہ اور ریاض کے علاقوں میں یہ اطلاع 999 اور 996 کے نمبروں پر دی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں