سعودی شہری کی مہمان نوازی کی عمدہ مثال کی سوشل میڈیا پر تحسین

میزبان کی گاڑی جلتی رہی مگر وہ مہمانوں کو کافی پیش کرنے میں مصروف رہا: واقعےکی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوشل میڈیا پرایک سعودی شہری کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اس کی مہمان نوازی کا پتا چلتا ہے۔ میزبانی کرنے والے سعودی شہری کی گاڑی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہے مگر وہ اس سے بے پرواہ ہو کر اپنے مہمانوں کو کافی پیش کررہا ہے۔

یہ واقعہ شمالی سعودی عرب میں ایک ویران علاقے میں پیش آیا جہاں گاڑی کے قریب رکھے پریشر ککرکے پھٹنے سے گاڑی کو آگ لگ گئی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرپوسٹ کی گئی جس میں گاڑی کے مالک کو اپنی گاڑی سے زیادہ مہمانوں کی فکر دامن گیر دکھائی دیتی ہے۔ گاڑی جل کرخاکستر ہوگئی مگر وہ اپنے مہمانوں کو کافی پیش کرنے میں مصروف رہا۔ سعودی شہری کا یہ روایہ اس کی مہمان نوازی کا بہترین ثبوت ہے۔

جب کہ مہمانوں نے گاڑی کے مالک سےاس کی گاڑی کے نذرآتش ہونے پر افسوس کا اظہار کیا مگراس کی سخاوت اور مہمان نوازی کو سراہا۔

مہمانوں میں سے ایک نے کہا کہ "ہماری کافی جلتی ہوئی گاڑی کی طرف سے ہے۔ اے نیک لوگو، اے حائل کے لوگو! خدا آپ کو جزائے خیر دے ان شاء اللہ۔"

سوشل میڈیا پر اس واقعے پرملا جلا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض صارفین نے کھانا پکانے کے برتوں کی خریداری کے وقت ان کے معیار پر توجہ دی ہے۔ کچھ صارفین سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، گاڑیوں، بیٹھنے کی جگہوں، درختوں یا گھاس کی جگہوں میں آگ لگنے کے خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں