مصر میں فیس بک پر مارکیٹنگ کرنے والی جعلی ڈاکٹر گرفتار

پولیس نے سرجری میں استعمال ہونے والے آلات ضبط کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں پولیس نے ایک مصری خاتون کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر ڈاکٹر کا روپ دھار کر کے خواتین کے علاج کرتی رہی۔

مصری پولیس کے مطابق جعلی ڈاکٹر معقول رقم کے عوض خواتین کی سرجری بھی کرتی رہی۔ تلاشی کے بعد آلات جراحی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "فیس بک" پر اکاؤنٹ بنایا اور بطور "ڈاکٹر" اپنے کام کی تشہیر کرکے متعدد خواتین کا علاج اور سرجری کی ہے۔

خاتون کے قبضے سے 2 موبائل فونز ، متعدد طبی آلات ، ایک مقامی بے ہوشی کرنے والی دوا برآمد کر لی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں