جعلی سعودی عہدیدار بن کر لوگوں اور تنظیموں سے فراڈ کرنیوالوں کے اڈے پر قبضہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کی صدارت نے اعلی افسر کی جعلی شناخت ظاہر کرکے لوگوں اور تنظیموں سے فراڈ کرنے والے ایک گینگ کے اڈے پر قبضہ کرلیا ہے۔

پریزیڈنسی آف سٹیٹ سکیورٹی نے گینگ کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہے جو افراد، اداروں اور تنظیموں کو ایک ذمہ دار شخص کا نام بنا کر دھوکہ دیتا اور ٹیلی فون پروگراموں اور جعلی لنکس کے ذریعے مالی مدد فراہم کرنے کے بہانے افراد اور اداروں کے لیے بینک کی معلومات کی درخواست کرتا تھا ۔ بہت سے شہریوں تک رسائی رکھنے والی سر کاری اور تجارتی ویب سائٹس کو استعمال کیا جارہا تھا۔

اس مسئلہ کا تعاقب کرکے سلامتی کے ادارے نے پیر کے روز دمام شہر میں مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے افراد کے اڈے پر قبضہ کرلیا۔ ادارے نے سعودی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات کا مطالبہ کرنے والے افراد کے جھانسے میں نہ آئیں ۔ اپنی شناخت اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ایسے افراد کو ہر گز فراہم نہ کی جائیں۔ اس حوالے سے کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کو فون نمبر 330330 پر آگاہ کیا جائے ۔ سٹیٹ سکیورٹی کے ادارے کو بھی 990 پر کال کرکے مطلع کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں