مسجد نبوی میں ایک پاکستانی کی حرکت قلب بند، بروقت طبی امداد سے جان بچا لی گئی

کارڈیک اریسٹ کا شکار پاکستانی زائر کا دل 10 منٹ تک کام کرنا چھوڑ چکا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مدینہ منورہ میں ریسکیو اور ریپڈ انٹروینشن ٹیم نے مسجد نبوی کے صحن کے اندر ایک پاکستانی زائر کی جان بچا لی جس کا دل 10 منٹ سے زیادہ دیر تک کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ طبی عملے کو اطلاع ملی کہ مسجد نبوی کے صحن میں ایک 70 سالہ زائر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ تقریبا بے ہوش مریض کے لیے فوری طور پر ایمبولینس سروس فراہم کی گئی۔ مریض کارڈیک اریسٹ اور ریسپائریٹری اریسٹ کا شکار تھا۔

مریض کو 10 منٹ سے زیادہ بجلی کے جھٹکوں کے ساتھ ساتھ اس وقت تک سی پی آر دیا گیا جب تک کہ دل کی دھڑکن بحال نہ ہوگئی۔

مریض کو بعد ازاں ، علاج کرنے کے لیے الصافیہ سنٹر منتقل کیا گیا۔ جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں