اسرائیلی پولیس نے فلسطینی جبل المکبر کلب کا ایک کھلاڑی گرفتار کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی قابض پولیس نےفلسطینی جبل المکبرفٹ بال کلب کے ایک فٹ بالر احمد ابو خدیجہ کو گرفتار کرلیا۔ ابو خدیجہ کی گرفتاری ان کی ٹیم کی جانب سے پروفیشنل لیگ کا اعزاز حاصل کرنے کے صرف چند گھنٹے بعد عمل میں لائی گئی۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جبل المکبر کلب نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے کھلاڑی ابو خدیجہ کو گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا جسے بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کلب نے اسرائیل سے ابو خدیجہ سمیت دیگر تمام فلسطینی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں