وہ لمحہ جب اسرائیلی طیارے میں آگ لگ گئی، خاتون سمیت دو افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہفتہ کی صبح ایک چھوٹا اسرائیلی طیارہ نقب کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے تباہ ہونے سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک ویڈیو میں نقب کے علاقے میں ایک ہائی وے پر طیارے کے ملبے کو آگ لگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوب میں نقب میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔

Advertisement

پولیس نے ایک بیان میں مزید کہا کہ طیارے میں ایک مرد اور ایک خاتون سوار تھے اور اس کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوا اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ٹینک میں ایندھن کی بڑی مقدار ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ طیارے میں سوار دو افراد فوری طور پر ہلاک ہوگئے۔

طیارہ ’’بئر السبع ‘‘ شہر کے شمال میں ایک روڈ جنکشن پر گر کر تباہ ہوا۔ ایمبولینس، فائر فائٹرز، فوج اور سیکیورٹی کے بڑے دستے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو مکمل طور پر بند کردیا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں