اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے میں 14 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا، صہیونی فوجی حفاظت کرتے رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی قابض فوج نے پیر کے روز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر 14 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے نابلس شہر کے دیہاتوں پر دھاوا بول دیا اور 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ صہیونی فوج نے القدس اور الخلیل کے دیہاتوں میں بھی فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔

اسی تناظر میں پیر کے روز یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی قابض افواج کے سخت تحفظ میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی پر ایک مرتبہ پھر دھاوا بول دیا۔ اس دوران مشرقی القدس کی قدیم گلیوں میں اسرائیلی فوج کی تعداد بڑھا دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں