سعودی عرب میں ثقافتی ہنرکے ملک گیر مقابلے میں اڑھائی لاکھ امیدوار شریک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے زیراہتمام وزارت تعلیم کے تعاون سے ثقافتی ہنر کا ملک گیر مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے میں پورے ملک سے اڑھائی لاکھ کے قریب طلبا اور طالبات، تخلیق کار اور موجد حصہ لے رہے ہیں۔

مملکت کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے ثقافتی مہارتوں کے مقابلے کے پہلے سیزن کی کامیابی کا اعلان کیا جسے وزارت ثقافت نے وزارت تعلیم کے تعاون سے شروع کیا ہے۔ اس مقابلے میں دو لاکھ 47 ہزار طلبا، طالبات اور تخلیقی شعبے سے وابستہ افراد کو مخلتف ثقافتی مہارتوں کی طرف راغب کیا جائے گا۔

اس مقابلے میں پہلی بار پرائمری اسکولوں کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی، انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری مراحل کے طلبا اور طالبات کو شامل کیا گیا ہے۔ مقابلے کے انعقاد کا مقصد مستقبل کی سعودی نسلوں کی اختراعات،ایجادات اور تخلیق کرنے کی صلاحیت پر ان کی مہارتوں اور ثقافتی اور فنکارانہ خصوصیات کےساتھ ان کے مستقبل کو پروان چڑھانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مقابلے کے لیے کچھ شرائط اور ضوابط متعین کیے گئے ہیں۔ تمام امیدواروں کو سات مراحل سے گذرنا ہوگا۔ پچیس فروری سے دو مارچ تک تخلیق کاروں کو دریافت کرنےکا مرحلہ تھا۔ 26 فروری سے 4 مارچ تک شارٹ لسٹنگ کا مرحلہ بھی طے کیا گیا۔ تیسرا مرحلہ 5 مارچ کو شروع ہوا اور 29 تاریخ تک جاری رہے گا۔ اس مرحلے میں تخلیق کاروں کی تربیت کا عمل ایک ورچوئل انٹرایکٹو پروگرام کے ذریعے ہوگا جس میں مقابلے کے تمام ٹریکس اور تخلیقی اندراجات کو سامنے لانا شامل ہے۔

اس کے بعد ثالثی کا عمل 2 سے 25 اپریل کے دوران مخصوص معیار کے مطابق خصوصی کمیٹیوں کی موجودگی میں شروع ہوگا۔ 26 اپریل سے 11 مئی تک مختلف اسکولوں کے جیتنے والے طلبا کو اعزازات اور انعامات سے نوازا جائے گا۔

عسکری تربیتی کیمپ اور ووٹنگ بھی 14 مئی سے 25 مئی تک ہوگی، جہاں بہترین طلبا اور طالبات کو آن لائن تربیتی کیمپ میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ یہ کورس ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کام کرے گا، جبکہ اختتامی تقریب اور اس سیکشن میں فاتحین کی کامیابی کے نتائج کا اعلان 28 مئی کو ہو گا۔

مقابلے میں مختلف پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کے لیے پچاس لاکھ ریال کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کوایک لاکھ سعودی ریال انعام دیا جائے گا۔ دوسرے نمبر پر آنے والے کو 75 ہزار ریال، جب کہ تیسرے نمبر پر آنے والے کو 50 ہزار سعودی ریال کے انعام سے نوازا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں