سعودی اور برطانوی وزراخارجہ کی ملاقات، روس ۔ یوکرین بحران پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے پیر کو اپنے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے برطانوی دفتر خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کے پہلوؤں کا جائزہ لیا اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے اور اسے فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے روس۔ یوکرین جنگ، علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہ نماؤں نے باہمی مفادات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نےموجودہ ہم آہنگی اور مشاورت کی سطح کو بڑھانے پر بات چیت کی۔

ملاقات میں برطانیہ میں خادم حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداؤد اور مشیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر منال رضوان نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں