چیتا مسقط کی سڑکوں پر آگیا،حقیقت کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک ویڈیو کلپ گردش میں آیا ہے جس میں سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط کی متعدد سڑکوں میں چیتے کو تیز رفتاری سے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا۔مگرحقیقت اس کے برعکس ہے۔

مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ چیتا تیزی سے مطرح کارنیش پر نمودار ہوا، اور پھر سلطان قابوس اسٹریٹ پر خاص طور پر رائل اوپیرا ہاؤس کے سامنے نظر آیا۔

تاہم "ٹائمز آف عمان" اخبار نے انکشاف کیا کہ یہ کلپ ایک نئی الیکٹرانک سروس کمپنی کے لیے ایک اشتہاری مہم کے سوا کچھ نہیں، اور یہ رفتار کی علامت ہے۔

اخبار نے مزید کہا کہ الفہد کا کردار کمپنی کی طرف سے کسٹمر کو فراہم کی جانے والی سروس کی تیز رفتاری پر زور دینا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اشتہاری منصوبے کو فلم بندی اور سنیما اثرات کے ساتھ مکمل ہونے میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگا اور ویڈیو میں چیتا کے کردار کو شامل کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں