یمن میں جامع سیاسی حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: محمد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی اور اراکین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدارتی کونسل، یمنی حکومت اور عوام کے لیے مملکت کی مسلسل حمایت پر زور دیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی ''واس'' کے مطابق وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران یمن میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحمیدان اور یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجابر نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں