جنوبی سعودی عرب میں واقع تاریخی مقام کوہ صیدح کے بارے میں کیا آپ جانتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی سعودی عرب کا تاریخی علاقہ ''حمی ' جسے "یونیسکو" کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اہم ترین آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جہاں سے بہت سی قدیم تہذیبیں گزری ہیں۔ یہ علاقہ سیاحوں اور مہم جوؤں کے لیے ان پہاڑی نقش و نگار اور نوشتہ جات کی وجہ سے دلچسپی کا باعث ہے جو ہزاروں سال پرانے ہیں۔

یہاں واقع کوہ صیدح اپنے قدیم تاریخی ورثے کے باعث سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے والا نمایاں مقام ہے۔ اس پہاڑ نے قدیم زمانے کی انسانی ہاتھوں سے لکھی تحریروں کو صدیوں سے محفوظ کر رکھا ہے۔

مملکت کے اندر اور باہر سے آنے والے سیاح کی بڑی تعداد اس پہاڑ پر موجود انسانی ہاتھوں سے کندہ کیے گئے قدیم نوشتہ جات کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

یہ تحریری نمونے اور نوشتہ جات قدیم زمانے میں انسان کے فنی سفر اور تخلیقی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں